Published on December 31, 2025

🗓️ Published on December 31, 2025
اذکار اور دعائیں انسان کے گرد روحانی حفاظت کا حصار بناتے ہیں۔ صبح شام کے اذکار انسان کے لیے اتنے ہی ضروری ہیں جیسے کہ زندہ رہنے کے لیے کھانا۔ جسم کی غذا کھانا ہے اسی طرح روح کی غذا اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔
جیسے اچھا کھانا ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے کہ وہ بیماری سے ہمیں کافی حد تک محفوظ رکھتا ہے (وما توفیقی الا باللہ)، اسی طرح اللہ کا ذکر بھی وہ حفاظتی حصار ہے جو ہمیں روح کی بیماریوں سے، بری بلاؤں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اور جب ہم اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں تو اللّٰہ کے فرشتے ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ تو بھلا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ حفاظتی حصار اللّٰہ کے حکم سے اس کے قانونِ قدرت کے مطابق ہو اور حفاظت خود اللّٰہ کے فرشتے کریں اور ہم پر کوئی بری اور شیطانی طاقت اثر انداز ہو؟
اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے گئے ہر عمل میں ہماری ہی بہتری ہوتی ہے۔
ہم اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کریں نہ کریں اس سے اس کی ذات کی بڑائی میں کوئی کمی یا زیادتی نہیں ہوتی بلکہ اس سے دنیا ہو یا آخرت ہر طرح سے ہمارا ہی فائدہ ہے۔
اگر ہم اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کریں گے تو دنیا میں بری بلاؤں سے ہماری ہی حفاظت ہو گی اور آخرت میں اجر اور اللّٰہ کا قرب بھی ہمیں ہی حاصل ہو گا۔
صبح شام کے اذکار لازمی پڑھا کریں، خود کے لیے، خود کی حفاظت کے لیے۔